پاکستان میں کورونا وائرس کا علاج ممکن ہو گیا؟

Information World
0
پاکستان میں کورونا وائرس کا علاج ممکن ہو گیا   

بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کا علاج اسی طرح ممکن ہے جس طرح چین نے کر دکھایا.
ٹی وی پروگرام میں ڈاکٹر طاہر شمسی نے گفتگو میں بتایا کہ چین نے کورونا کے صحتیاب مریضوں کا پلازما نکال کر بیمار مریضوں کو لگایا، اور انہوں نے اس تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مریضوں کی زندگیوں کو خطرے سے باہر کیا۔
ڈاکٹر طاہر کا کہنا ہے کہ خسرہ جیسی بیماریوں کا علاج بھی یہی طریقہ کار اپنا کر کیا جاتا ہے جب کہ ایبولا اور سوائن فلو کا علاج بھی پلازما نکال کر کیا گیا.
انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا کے کئی صحتیاب مریض ہیں جن کا پلازما رکھ لینا چاہئے، کورونا کے 80 فیصد صحتیاب مریضوں کا پلازما علاج کیلئے بہت مفید ہوگا،اور پلازما عطیہ کرنے سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، چین نے 200 ایم ایل پلازما دو سے تین مرتبہ متاثرہ مریضوں کو لگایا جب کہ 600 ایم ایل پلازما ایک بار ہی متاثرہ مریضوں کو لگایا اور وہ صحتیاب ہو گئے، ہماری بھی یہی کوشش ہوگی کہ ہم ایک ہی مرتبہ 600 ایم ایل پلازما مریضوں کو لگائیں.
                                                                                                   

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top