حکومت کا بیرون ممالک میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کا اعلان

Information World
0


اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-01اپریل2020ء) حکومت کا بیرون ممالک میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کا اعلان، معید یوسف کا کہنا ہے کہ دو ہزار کے قریب مسافرمنصوبے کے تحت پاکستان آئیں گے، 3 اپریل سے 11 تک پی آئی اے کے ذریعے 17پروازیں اڑیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر خاص معید یوسف نے اعلان کیا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو ملک واپس لائیں گے۔

بدھ کے روز وفاقی وزراء کے ہمراہ کی گئی پریس کانفرنس میں معید یوسف نے بتایا کہ دوہزارکےقریب مسافرمنصوبےکے تحت پاکستان آئیں گے۔ اس سلسلے میں 3اپریل سے11تک پی آئی اے کےذریعے17پروازیں اڑیں گی۔ ترکی،باکو،کوالالمپور، برطانیہ،کینیڈا کیلئےخصوصی پروازیں جائیں گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں بھی کچھ وقت بعدپروازیں بحال کرنےکافیصلہ کریں گے۔
بیرون ملک سےاسلام آبادآنیوالی پروازکےمسافروں کوشہرکےدیگرعلاقوں میں بھجوانےکا انتظام کیاہے۔ پرواز کےتمام مسافروں کوایئرپورٹ پرقرنطینہ میں رکھ کرٹیسٹ کیاجائیگا،منفی آنےپرانہیں جانےدیاجائیگا۔ 4اپریل کوبیرون ملک سےایک پروازاسلام آبادمیں آئےگی،تاہم تمام پروازیں ایک ساتھ بحال نہیں کی جائیں گی۔ تاہم 14 اپریل تک اندرون ملک پروازوں پربندش جاری رہےگی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے پمزید بتایا کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا۔ 14اپریل سےپہلے این سی سی میٹنگ میں فیصلہ کرینگےکہ بندشیں کم کی جائیں یابڑھائی جائیں۔ وہ سروسزاورصنعتیں جوبنیادی ضرورت کی چیزیں بناتی ہیں،کھلی رہیں گی۔ کھانےپینےکی اشیا،ادویات کی صنعتوں کومکمل طورپرکھلارکھنا بہت ضروری ہے۔

گڈزٹرانسپورٹ پرکوئی بندش نہیں ہوگی،ایک آدھ شکایات آرہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ تمام فریقین نےیقین دہانی کرائی ہےکہ این سی سی کےفیصلے پرعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔ جتنےصوبوں کےوفاق سےموثرروابط ہوں گےاتنےبہترطریقےسےمددکرپائیں گے۔ بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے۔ اگربندشیں نہ لگاتےتوکورونا کےکیسزکئی گنا زیادہ ہوتے، تاہم مزیدبندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس میں شریک مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بندشوں پرمزیدعمل کریں توصورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔ دنیابھرمیں 8لاکھ سےزائدکیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔ پاکستان میں کنفرم کیسزکی تعداد 2039ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے178کیسز میں اضافہ ہواہے۔ مکمل طورپرصحتیاب افرادکی تعدادبڑھی ہے،82افرادمکمل طورپرصحتیاب ہوئے ہیں۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top