برلن. جرمنی کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ انتہائی تیزی سے کرنے کا ایک نیا طریقہ کار ڈھونڈ لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ کا یہ نیا طریقہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں جرمن ریڈ کراس اور انسٹی ٹیوٹ برائے میڈیکل وائرولوجی کی ٹیم نے مل کر تلاش کیا ہے، اس طریقہ کار سے کووِڈ انیس کے ٹیسٹ کرنے کی رفتار میں فوری طور پر کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ ابھی جرمنی میں روزانہ چالیس ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن نئے طریقہ کار سے جرمنی روزانہ چار لاکھ ٹیسٹ کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے 65 ہزار سے زائد مریض ہیں جبکہ اس موذی مرض سے جرمنی میں اب تک 550 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔