دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن کا معاہدہ آج ہوگا۔معاہدے میں پاکستان سمیت پچاس ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ معاہدے سے افغانستان میں دو دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔
بی بی سی اردو کے مطابق اجلاس سے قبل قطرمیں افغان حکام اور طالبان کے درمیان کھچاو دیکھنے کو ملا جبکہ دیگر شرکا اس معاہدے کے حوالے سے پرامید بھی دکھائی دیئے
رپورٹ کے مطابق جمعہ کو افغان حکومت کا ایک وفد امریکی ہدایت پرقطرپہنچاہے اور اس وفد کے وہاں آنے کا مقصد طالبان قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کرنا ہے۔
جمعہ کو جس ہوٹل میں افغان حکام موجود تھے وہاں جمعہ کی شام میں طالبان رہنماملا عبدالغنی برادر، انس حقانی اور ایک اور رہنما بھی پہنچ گئے تاہم واپسی پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت سے گریز کیا۔
گزشتہ روز دوحہ کے بڑے ہوٹل میں افغان امن معاہدے کے حوالے سے سرگرمیاں عروج پر رہیں جہاںآج مقامی وقت کے مطابق دوپہر کوامریکہ اور طالبان کے رہنما امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔